نگران حکومت کا بنیادی فرض آزاد الیکشن کرانا ہے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور ( 24 نیوز ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ انتخابات کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران حکومت طویل مدت کی پالیسی نہیں بنا سکتی۔

 لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ انتخابات کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران حکومت طویل مدت کی پالیسی نہیں بنا سکتی۔ نگران حکومت کا بنیادی فرض آزاد الیکشن کرانا ہے، ذمہ داریاں پوری کریں گے۔