گھر داماد نے عید کی خوشیاں غم میں بدل دیں

گھر داماد نے عید کی خوشیاں غم میں بدل دیں


لاہور(24نیوز) ماڈل ٹاؤن میں گھر داماد نے فائرنگ کر کے عید ملنے کے لیے آنے والے پانچ رشتہ داروں کو زخمی کر کے خود موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ جی بلاک میں نماز عید کے بعد شہزادہ حسام کے گھر انکے بھائی اور بچے ملنے آئے تو گھر داماد عادل نے رشتہ داروں سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور گالم وگلوچ کے بعد پستول سے فائرنگ کر کے تایا سسر 85 سالہ شہزادہ حاکم، انکے دو بیٹے شہزادہ عمر، شہزادہ رضوان جوکہ محکمہ تعلیم میں اعلیٰ افسر ہیں۔ پوتا شہریار اور سمدھی آغا ناصر کو زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:100روپے کم کیوں دیئے، ٹریفک وارڈن کا شہری پر وحشیانہ تشدد 

گھر کے ملازم کا کہنا ہے کہ وہ کوارٹر میں موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر باہر آئے تو زخمی باہر گرے ہوئے تھے جبکہ ملزم عادل موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito