آسٹریلیا نے میگا ایونٹ کا ایک اور مقابلہ جیت لیا

آسٹریلیا نے میگا ایونٹ کا ایک اور مقابلہ جیت لیا


(24 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 87رنز سے شکست دیدی۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر334رنز بنائے، کپتان ایرون فنچ نے 153رنز کی دھواں داراننگزکھیلی، فنچ کی اننگز میں 5چھکے اور15چوکے شامل ہیں، سمتھ نے 73اور میکسویل نے 46رنز بنائے۔ لنکا کے اوڈانا اورڈی سلوا نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا 115رنز کا اوپننگ اسٹینڈ ملنے کے باوجود ہدف کے قریب بھی نہ پہنچ سکا،335رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 247رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ دیمتھ کرونارتنے نے 97 اورکوشال پریرا نے 52رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 4،رچرڈسن نے 3 اورکیومنز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس جیت کیساتھ آسٹریلیا پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer