لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات


اسلام آباد(24 نیوز) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہےجبکہ دیگر 4 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج میں متعدد لیفٹیننٹ جنرلر کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوکو ر کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیاہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کوجی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کیا گیاہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔