محمد عامر کا جادو پھر چل گیا

محمد عامر کا جادو پھر چل گیا


مانچسٹر(24 نیوز) محمد عامر پھر بھارتیوں کے اعصاب پر سوار نظر آئے، بھارتی بلے باز عامر کےسامنے گھبرائے رہے،بھارتیوں نے عامر کو گیندوں کو روکنے میں ہی بھلا جانا۔

محمدعامر کی تیز گیندوں پر بھارتی بلے باز وکٹ بچانے کی فکر میں رہے، روہت شرما کئی بار عامر کی گیند پر آؤٹ ہوتے بال بال بچے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کوبھی ایک بار پھر عامر نے ہی پویلین کی راہ دکھائی، کوہلی کے علاوہ دھونی اورپانڈیا جیسے خطرناک بلے بازوں کا بلا بھی نہ چلنے دیا اورپویلین بھیج دیا، محمدعامر نے اہم میچ میں پھر اپنا لوہا منوایا اور47رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer