پاکستان اسٹیل مل حکومت کےلئے گلے کی ہڈی بن گئی

پاکستان اسٹیل مل حکومت کےلئے گلے کی ہڈی بن گئی


 اسلام آباد(24نیوز) حکومتی وزراء بار بار اپنے بیان بدلنے لگے۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کل اسے ایک ڈالر میں دینے کی آفر کی لیکن آج کچھ اور ہی کہ دیا۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اسٹیل ملز کے معاملہ پر قلابازیاں کھانے لگے، انھوں نے کہا کہ سندھ کو بھی اسٹیل ملز ایک روپے میں دینے کی پیشکش کی تھی، جو مسترد کر دی گئی۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے دور میں ملز کو بائیس ارب روپے میں خریدے جانے کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن روک دیا گیا۔

 مشیر خزانہ نےکہا کہ اسٹیل مل کے ملازمین کی تعداد دس گنا زیادہ ہے، مل کی صورتحال یہ ہے کہ گیس کے بل ادا نہیں ہورہے، حکومت کے پاس اسٹیل ملز چلانے کے لئے اضافی وسائل نہیں ہیں۔