پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا



راولپنڈی(24نیوز) پاک فوج نے بھارتی ڈرون کو ایل او سی کے قریب مار گرایا،ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹو یٹکے ذریعے بھارت کے جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دی۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اپنی بزدلانہ کارروائیوں سےباز نہ آئی، پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے دانت کھٹے کردیے، بھارتی ڈرون کومار گرایا، پاک فوج کے شیر دل جوانوں نے بھارتی فوج کی ایک اور گھٹیا چال کو ناکام بنادیا، ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ پر بھارتی ڈرون کے گرنے کی اطلاع دی، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ"بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر میں 150 کلو میٹر پاکستانی حدود میں آیاتھا جس کو پاک فوج نے  ایل او سی کے قریب مار گرایا ہے"۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 بھارتی طیارے نہ صرف مار گئے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔