غیر ملکی کھلاڑیوں کی روایتی اور مزیدار کھانوں سےتواضع

غیر ملکی کھلاڑیوں کی روایتی اور مزیدار کھانوں سےتواضع


کراچی(24نیوز) پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سےٹیم کےاعزازمیں پرتکلف دعوت اہتمام کیا گیا۔غیرملکی کھلاڑیوں کے آگے پشاور کے روایتی کھانوں کادسترخوان بچھادیاگیا۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

پی ایس ایل فائنل سے قبل پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹیم پلئیرز کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا۔  کھلاڑیوں کو دسترخوان پربٹھاکر روایتی پشاوری کھانوں اور کراچی کی مشہوربریانی سے خوب ان کی آوبھگت کی گئی۔

اس پرتکلف دعوت میں دم پخت، نمکین گوشت اور بریانی کے علاوہ مزے مزے کے دیگر پکوان بھی شامل کیے گئے تھے۔ ڈیرن سیمی ، لیام ڈاسن ، وین میڈسن ، کرس جارڈن نے دم پخت اور بریانی کا بھرپور لطف اٹھایا اور پاکستانی کھانوں کی بے حد تعریف کی۔

کھلاڑی پاکستانی عوام کی جانب سے بھرپور میزبانی پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔ دعوت میں پشاور زلمی کے تمام پاکستانی کھلاڑی بھی شریک ہوئے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔