پی ایس ایل فائنل سے قبل شین واٹسن کا ویڈیو پیغام سامنےآگیا

پی ایس ایل فائنل سے قبل شین واٹسن کا ویڈیو پیغام سامنےآگیا


کراچی (24 نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے اوپنر  شین واٹسن نےپی ایس ایل فائنل سے قبل ویڈیو  پیغام جاری کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلےباز شین واٹسن کا فائنل سے قبل ویڈیو پیغام سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے خوبصورت کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے لئے تیار ہیں، اس بار فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔شین واٹسن پی ایس ایل 4 میں47 کی اوسط کے ساتھ 423 رنز بنا کر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

یاد رہے آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے مابین فائنل ٹاکرا ہو گا، اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا پی ایس ایل2 کے فائنل میں آمنا سامنا ہوا جو پشاور زلمی نے باآسانی 58 رنز سےاپنے نام کیا تھا۔