نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام، چیئرمین نیب قائمہ کمیٹی میں طلب

نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام، چیئرمین نیب قائمہ کمیٹی میں طلب


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف پر 4.9 ارب ڈالر کی مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کو طلب کر لیا۔

24 نیوز کے مطابق نا اہل قرار دیئے جانے والے میاں نوازشریف پر 4.9ارب ڈالرکی مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کے پیش نظرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو آج اڑھائی بجے طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے حق میں وزیراعظم کی وضاحتوں پر اپوزیشن کا انتہائی اقدام 

چیئرمین نیب کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اس معاملہ پر بریفنگ دیں اور اپنے ساتھ متعلقہ افسروں کو بھی لائیں۔

پیپلزپارٹی کے ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف نے چیئرمین نیب کے طلبی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ نوید قمرکا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کوطلب کرنا، اُن پردباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔