اسلام آباد: تھانوں کو ماڈل بنانے کا وزیر داخلہ کا خواب پورا نہ ہوسکا

اسلام آباد: تھانوں کو ماڈل بنانے کا وزیر داخلہ کا خواب پورا نہ ہوسکا


اسلام آباد (24نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال کا اسلام آباد کے پولیس اسٹیشنز کو ماڈل بنانے کا خواب پورا نہ ہو سکا، کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی پولیس اسٹیشنز کی حالت زار نہ بدل سکی.

اسلام آبادکے پولیس اسٹیشنز کو ماڈل بنانے کیلئے کئی بڑے مسائل کا سامنا ہے، ماڈل پولیس اسٹیشنز میں مسائل سے متعلق اہم دستاویزات 24 نیوز ے حاصل کرلی۔ ماڈل پولیس اسٹیشنز بنانے کیلئے سب سے پہلا اور بڑا مسئلہ آن لائن ریکارڈ کا ہے، ریکارڈ آن لائن کرنے میں مقدمات کی ضمنیاں تبدیل ہو جاتی ہیں، ایف آئی آر کا رکارڈ چند منٹ بعد نا مکمل چالان ظاہر کرتا ہے۔ سسٹم چند منٹ بعد از خود لاگ آوٹ ہو جاتا ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: پی ٹی آئی دھرنے کے پیچھے کرداروں کو بے نقاب کروں گا: نواز شریف

پولیس ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جن سات پولیس اسٹیشنز کو ماڈل پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا گیا، جو سسٹم نصب کئے گئے ہیں ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے اسے استعمال کرنے میں بھی وفاقی پولیس ناکامی کا سامنا ہے، پولیس حکام کاکہنا ہے کہ پنجاب سے ٹیمیں بلائی گئی ہیں روز مرہ ان مسائل پر کام ہورہا ہے، جلد ان مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔