باکسر عامر خان کی داتا دربار حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی


لاہور (24 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق برطانوی باکسر  نے اپنے دورہ لاہور کے دوسرے دن کا آغاز داتا دربار پر حاضری دے کرکیا۔ عامر خان کے ہمراہ انکے بھائی ہارون خان بھی موجود تھے۔ انھوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان سمیت اپنے اہل خانہ کے لیے خصوصی دعا کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، تربیلااورگڈو پاور پلانٹس ٹرپ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپنے بزرگوں کو بھولنا نہیں چاہیے ۔ جب  لاہور آتا ہوں  داتا دربار پر حاضری ضرور دیتا ہوں۔ پاکستان میں موجود باکسنگ ٹیلینٹ کےحوالے سے سوال پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے باکسرزکو عالمی سطح پر جیتےہوئےدیکھنا چاہتاہوں، جلد ہی پاکستان باکسنگ لیگ کا اعلان کروں گا۔

پڑھنا مت بھولئے: مسلم لیگ ن کا پارٹی پارلیمانی اجلاس، وزیر اعظم کے سکیورٹی سٹاف کی صحافیوں سے بدتمیزی

 سابق لائیٹ ویٹ چیمپئین نے اہل وطن کو رمضان کی مبارکباد بھی دی۔ عامر خان نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ  پنجاب اوپن انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپئین شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی تھی۔