فٹ پاتھ سکول  میں جدید مونٹیسری کا باقاعدہ آغاز

فٹ پاتھ سکول  میں جدید مونٹیسری کا باقاعدہ آغاز


کراچی(24نیوز) فٹ پاتھ سکول کی نئی بلڈنگ میں جدید مونٹیسری کا باقاعدہ آغازکردیا گیا، جس میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل وتفریح کا بھی انتظام ہے۔

  تفصیلات کے مطابق پہلے فٹ پاتھ  پھر اسکول بلڈنگ اور اور اب جدید مونٹیسری ، فٹ پاتھ اسکول کی نئی بلڈنگ میں جدید مونٹیسری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

اس موقع پر اسکول کی پرنسپل انفاس علی کا کہنا تھا کہ مونٹیسیری کو سجانے کے لئے یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان مستونگ کیڈٹ کالج میں طلبا پرتشدد، صوبائی حکومت  نےنوٹس لےلیا

 ننھے منے بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا جب کھلونوں کے ساتھ جگمگاتے کلاس رومز دیکھے۔ سکول کے بچوں کو پروجیکٹر پر کارٹونز بھی دکھائے گئے جبکہ پلے گروپ کے بچے سہولیات پاکر خوش نظر آئے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito