" ایمنیسٹی سکیم کو کاروباری طبقے میں پذیرائی ملی ہے"



اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے اور ٹیکس ایمنیسٹی سکیم کے اجراء کو کاروباری طبقے اور عوام میں پذیرائی ملی ہے، اسکیم کا مقصد معیشت کو ڈاکومنٹ کرنا ہے اور ڈیڈ اثاثوں کو معیشت میں شامل کر کےاسے فعال بنانا ہے۔

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ اسکیم کے ذریعے حکومت کاروباری حضرات سمیت تمام طبقات کو مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے، ٹیکس کی معمولی شرح ادا کرنے کے بعد اثاثوں کو ریگولر کراسکتے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہم اقتصادی نظم و ضبط کے پابند اور اصلاحات کے لیے پر عزم ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم،کلین اینڈ گرین پاکستان اور غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام عمران خان کے ویژن کی تعبیر کی جانب اہم قدم ہیں،سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، اب کس منہ سے مشورے دیتے ہیں ؟