چینی باشندوں کی درخواست ضمانت خارج

چینی باشندوں کی درخواست ضمانت خارج


لاہور(24نیوز) پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے جسم فروشی کا دھندہ کرانے والے چینی باشندوں کی ضمانت خارج کر دی گئی۔

لاہورکی سیشن عدالت میں چینی باشندوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے 11چینی باشندوں کی درخواست ضمانت خارج کر دی. چینی باشندوں کےساتھ گرفتار 2پاکستانیوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ضمانت پانے والوں میں سکیورٹی گارڈ شوکت اور خانساماں انصر شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔