لاہور کے سب سے بڑے انڈرپاس کی افتتاح کی تاریخ اور نام فائنل

لاہور کے سب سے بڑے انڈرپاس کی افتتاح کی تاریخ اور نام فائنل


(24 نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور  چوبچہ انڈرپاس کی افتتاح کی تاریخ اور نام فائنل ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور کے سب سے طویل اور بڑے انڈر پاس چوبچہ کا نام بیجنگ انڈرپاس رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بیجنگ انڈر پاس نام خود تجویز کیا ہے۔ آئندہ دو روز میں بیجنگ انڈر پاس کا بورڈ آویزاں کردیا جائے گا۔ انڈر پاس کے تعمیراتی کام کی تکمیل میں 5 روز باقی رہ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ25نومبر کو انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ بیجنگ انڈر پاس اس وقت اورنج ٹرین کے بعد شہر کا سب سے بڑا تعمیراتی منصوبہ ہے 1.3کلومیٹر طویل بیجنگ ا نڈر پاس کی دیواروں پر جدید ڈیزائن اور منفرد ٹائل ورک کیا جارہا ہے۔ رائل پام سے واپس مال کی جانب یوٹرن کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ ہارٹیکلچر ورک اور سائن بورڈ کا کام بھی کیا جارہا ہے۔

پی ایچ اے ترک ماڈل کے مطابق پلانٹیشن اور پھول پودے لگا رہی ہے۔ ایل ای ڈی لائٹس لگا دی گئی ہیں ۔ انڈر پاس کی فنشنگ ، صفائی ستھرائی اور اسفالٹ کارپٹنگ کا کام کیا جارہا ہے ۔ انڈر پاس کی دونوں بیرل کے آغاز میں افتتاحی مونومنٹ بھی تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ حتمی کارپٹنگ آئندہ دو روز میں شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے چوبچہ انڈر پاس کا نیا نام  شالیمار ، گرین شالیمار اور گرین انڈرپاس رکھنے کی تجویز دی تھی۔