مظفرآباد ، لیپہ ویلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری

مظفرآباد ، لیپہ ویلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری


مظفر آباد(24 نیوز)موسم سرما کے آتے ہی بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ، مظفر آباد کے بالائی علاقوں اور وادی لیپہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آتے ہی بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ، مظفرآباد کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

لیپہ اور نیلم میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے رواں ہفتے سیاحوں کی تعداد بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

ملک بھر سے لوگ موسم سرما کی پہلی برف باری سے لطف اٹھانے کیلئے مظفر آباد اور نیلم ویلی کا رخ کرتے ہیں۔