وفاق پنجاب ہاؤس اور احتساب عدالت تک محدود ہے: رضا ہارون

کراچی(24نیوز) کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے دوران پارٹی رہنما رضا ہارون وفاقی حکومت پر برس پڑے، کہتے ہیں وفاقی حکومت پنجاب ہاؤس اور احتساب عدالت تک محدود رہ گئی ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں نے پھر خون ناحق بہایا لیکن وزارتِ داخلہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کی ممبر سازی مہم، پریس کانفرنس کے دوران رضا ہارون وفاقی حکومت پر پھٹ پڑے ان کا کہنا تھا کہ، وفاقی حکومت احتساب عدالت سے پنجاب ہاوس تک محدود ہوچکی ہے،بلوچستان میں دہشت گردی کےواقعات کے بعد وزارتِ داخلہ کہاں غائب ہوتی ہے۔

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ وہ مذاق یا کھیل تماشا نہیں کر رہے ،سنجیدہ اور حقیقیی سیاست کر رہے ہیں ، مردم شماری میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ پچاس لاکھ کم کردی گئی ہے ، جو ایک انجینئرنگ دھاندلی ہے۔

اس دوران پاک سر زمین پارٹی رہنما آصف حسنین کا کہنا تھا کہ پی ایس پی سینٹرلائز ڈیٹا سسٹم سے منسلک ہوگئ ہے،ممبر سازی مہم کے دوران ایک لاکھ آٹھ ہزار 302 افراد پارٹی کے ممبرز بن چکے ہیں۔