کورنگی: پولیس ، اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ میں 2اسٹریٹ کرمنلز ہلاک

کورنگی: پولیس ، اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ میں 2اسٹریٹ کرمنلز ہلاک


 کراچی (24نیوز): رات گئے کورنگی کےعلاقےعوامی کالونی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں دو اسٹریٹ کرمنلز ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی لانڈھی عارف راؤ کے مطابق شہری سے لوٹ مار کی اطلاع ملتے ہی پولیس موبائل جائے واردات پر پہنچی تووہاں موجود اسٹریٹ کرمنلز نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کےنتیجےمیں دواسٹریٹ کرمنل ہلاک ہوگئےجن کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، دوسری جانب پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔