نواز شریف کے نیب ریفرنس یکجا کرنے سے متعلق اپیل مسترد


اسلام آباد(24 نیوز)سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف کے نیب ریفرنس یکجا کرنے سے متعلق اپیل مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف کی نیب ریفرنس یکجا کرنے سے متعلق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں سماعت کی ، سابق وزیراعظم کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف کی جانب سے اپیل مسترد کر دی۔

نواز شریف کے نیب ریفرنس یکجا کرنے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف پاناما کیس میں نظرثانی کا آپشن حاصل کر چکے ہیں۔

 

جس کے بعد پہلے فیصلے کیخلاف رجوع نہیں کیا جا سکتا ، اعتراض پر نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔

نواز شریف کی جانب سے نیب ریفرنس یکجا کرنے سے متعلق ایک درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔