اسلام رواداری، امن، تحمل و برداشت کا درس دیتا ہے: شہباز شریف

اسلام رواداری، امن، تحمل و برداشت کا درس دیتا ہے: شہباز شریف


لاہور (24نیوز ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات کی ملاقات، وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے اسوہ حسنہ کے ذریعے تحمل، برداشت اور رواداری کا درس دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر امین الحسنات نے ملاقات لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام رواداری، امن، تحمل و  برداشت کا درس دیتا ہے، آج کل کے دور میں بین المذاہب ہم آہنگی اور تحمل و برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر مسلمان کا دل نبی پاکﷺ کی محبت سے سرشار ہے جب کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بھائی چارے، اخوت اور قومی یکجہتی کو اپنا کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔