نیب اِن ایکشن، حمزہ، سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب اِن ایکشن، حمزہ، سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش


24نیوز :  قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

نیب کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں اور ضمن میں یہ سفارش کی گئی ہے اور وزارت داخلہ کو بھی اس حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں جس کی بناء پر نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔شہباز شریف کے دونوں بیٹوں کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات حتمی مرحلے میں ہیں.

شازیہ بشیر

Content Writer