انگلش فٹبال ٹیم 31سال بعد سپین کی سرزمین پر کامیاب

انگلش فٹبال ٹیم 31سال بعد سپین کی سرزمین پر کامیاب


24نیوز : انگلش فٹبال ٹیم 31 سال بعد سپین کے میدان پر کامیاب ہوگئی، یورپین نیشنز لیگ میں سپین کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا۔ رحیم سٹرلنگ نے دو گول اسکور کرکے نمایاں رہے۔
تفصیلات کے مطابق سپینش فٹبال ٹیم کو 15 سال بعد ہوم گراﺅنڈ پر انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا،یورپین نیشنز لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے سپین کو 2-3 سے شکست دے دی۔ انگلینڈ فٹبال ٹیم 31 سال بعد سپین کے میدان پر فتح سمیٹنے میں کامیاب ہوئی۔
انگلینڈ نے میچ کا جارحانہ آغاز کرتے ہوئے رحیم سٹرلنگ اور مارکس ریشورڈ کے گولز کی بدولت پہلے ہی ہاف میں تین گول اسکور کرکے سپین کو حیران کردیا۔ انگلینڈ اور مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی رحیم سٹرلنگ نے دو گول سکور کیے۔
دوسرے ہاف میں سپین نے کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کی اور 58ویں منٹ میں پےکو الکاسر نے سپین کی جانب سے گول سکور کر کے میچ سکور 1-3 کر دیا۔سپین کی ٹیم کی جانب سے مخالف گول پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے اور انجری ٹائم میں سرجیو رامس نے فلائنگ ہیڈر پر گول سکور کیا مگر انگلینڈ نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی اپنے نام کرلی۔