اچھے میک اپ کی ٹپس

اچھے میک اپ کی ٹپس


راولپنڈی( 24 نیوز ) راولپنڈی میں کاسمیٹک ورکشاپ سجائی گئی جس میں شرکاء خواتین کو  سجنے سنورنے، اچھے میک کے لیے مفید ٹپس  دی گئی اور میک اپ کر کے بھی دکھایا گیا.
سجنا سنورنا سولہ سنگھار کرنا صنف نازک کا پسندیدہ شوق ہے، شخصیت کو نکھارنے کے لیے راولپنڈی میں میک اپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،  جس میں میڈ ان پاکستان پراڈکٹس کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا۔ میک اپ ورکشاپ کی اس تقریب میں مشہور و معروف ماڈل نتاشہ حسین عرف نیٹی نے بھی شرکت کی اور خواتین کو دیدہ زیب شخصیت اور اچھے میک اپ کی قیمتی ٹپس دیں۔

شرکاء خواتین کے لیے ورکشاپ میں دو ماڈلز بھی تیار کی گئیں،بیس، آئی میک اپ ، مسکارا، آئی لائنر، اور کنٹورنگ کے متعلق صحیح طریقہ کار کے ساتھ عمدہ اور بہترین میڈ ان پاکستان میک اپ پراڈکٹ کے مشورے بھی خواتین کو دیئے گئے۔