ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان کی ناکام بیٹنگ کے بعد بہترین بولنگ

ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان کی ناکام بیٹنگ کے بعد بہترین بولنگ


آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم282 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،  جواب میں مہمان ٹیم نے دن کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر بیس رنز بنالیے ہیں۔
ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،  ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا، 5 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے،تیسری وکٹ پر اظہرعلی اور فخر زمان نے 52 رنز کی شراکت قائم،اظہر علی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔


حارث سہیل،اسد شفیق اور بابراعظم کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے،فخرزمان اور کپتان سرفرازاحمد نے چھٹی وکٹ پر147 رنز جوڑے، فخر زمان 94 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔سرفراز احمد 247 کے مجموعے پر94 رنز بنا کر ہمت ہارگئے،بلال آصف 12،یاسر شاہ 28 اور محمد عباس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے4،مارنس لبوشین نے3،مچل اسٹارک 2 اورمچل مارش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


جواب میں پہلے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 20 رنز بنالیے ہیں،محمد عباس نے دونوں کھلاڑیوں کا شکار کیا.دو کھلاری آؤٹ  کرنے کے بعد محمد عباس نے 50 وکٹیں پوری کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ آج کے ہی دن 1952 میں پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا  یوں پاکستان کو ٹیسٹ پلیئنگ نیشن بنے 65 سال مکمل ہوگئےاور آج کھیلے جانے والا ٹیسٹ پاکستان کا  417 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔