"حکومت اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے میں ناکام"


پشاور(24نیوز) امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن 2018 کے بارے میں متحدہ اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء امیر خان حیدر خان ہوتی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن 2018 کے بارے متحدہ اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر تاحال نہ پارلیمانی کمیشن بنا نہ ہی دھاندلی کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات قریب ہے اگر یہاں بھی معاملات جنرل الیکشن والے رہے تو حکومت اور اپوزیشن میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا، جس کے بارے میں حکومت کو سنجیدہ فیصلے کرنے ہونگے۔

امیر حیدر خان ہوتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا ملک میں مالی بحران، اے این پی ہمیشہ پاکستانی عوام کے بہتر مستقبل کے لئے کھڑی ہو گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔