نئےآئی جی پنجاب نے کمان سنبھال لی



لاہور(24نیور) پنجاب کے نئے آئی جی عارف نواز نے چارج سنبھال لیا، دفتر آمد پر گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس کا امیج بہتر کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

پنجاب کے نئے آئی جی عارف نواز نےعہدے کا چارج سنبھال لیا،عارف نوازکوآئی جی آفس آمدپرگارڈآف آنر پیش کیا،گھڑ سواردستہ اورچاک وچوبنداہلکاروں نے آئی جی پنجاب کا استقبال  کیا، سابق آئی جی امجدجاویدسلیمی سمیت دیگرافسران بھی پہنچے،عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کیا کہپولیس کا امیج بہتر کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، جو کام نہیں کرے گا عہدے پر نہیں رہے گا۔

اچھی کارکردگی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،آج کے بعد میں حکومت اور عوام کو جواب دہ ہوں، جو کام نہیں کرے گا وہ ٹیم کاحصہ نہیں ہوگا، آئین اور قانون کے مطابق پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ10ماہ بعد آج دوبارہ ذمہ داری سنبھال رہاہوں،حکمت عملی جلد آپ سے شیئر کریں گے۔