مہنگی ترین ٹرین جناح ایکسپریس اپنا ہدف پورا نہ کرسکی

مہنگی ترین ٹرین جناح ایکسپریس اپنا ہدف پورا نہ کرسکی


لاہور (24نیوز)مہنگی ترین ٹرین جناح ایکسپریس 2 ہفتوں میں ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں رکھا گیا آمدنی کا ہدف پورا نہ کر سکی، وزیر ریلوے کے اجلت میں کیے گئے فیصلوں کے تاحال توقع کے برخلاف نتائج سامنے آئے ہیں، مہنگی ترین ٹرین جناح ایکسپریس شروع دن سے ہی خسارے میں جارہی ہے۔

2 ہفتوں میں ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں آمدنی کا ہدف 11 کروڑ 79 لاکھ 36 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کے برعکس ریلوے کو جناح ایکسپریس سے تقریبا 4 کروڑ 69 لاکھ 82 ہزار روپے کی آمدنی ہوئی،ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں دو ہفتوں کے دوران جناح ایکسپریس سے ریلوے کو 7 کروڑ 9 لاکھ 54 ہزار روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

دو ہفتوں میں ٹرین کے دو طرفہ فل سفر میں تقریبا 7228 مسافروں نے ہی سفر کے لیے ٹکٹ خریدا جبکہ ٹرین میں دو ہفتوں کے دوران لاہور سے کراچی ، کراچی سے لاہور کل 18144 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چلائی گئی نئی جناح ایکسپریس سفید ہاتھی ثابت ہونے لگی۔

ٹکٹیں مہنگی ہونے کے باعث مسافروں کی نئی ٹرین میں عدم دلچسپی برقرار ہے، ریلوے خزانے میں خسارے کے باوجود ریلوے حکام نے اایک اور وی وی آئی پی ٹرین سرسید ایکسپریس چلانے کی تیاریاں شرو ع کردیں۔ مسافروں نے حکام بالا سے ٹرین کے کرائے میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer