"وائی فائی" اب انسانوں کی جانیں بچائے گا

10:57 AM, 17 Aug, 2018

وقار نیازی

24نیوز: یوں تو وائی فائی سگنلز صرف انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے میں کارآمد تھے لیکن اب ان سے سیکیورٹی کا جائزہ بھی بخوبی لیا جا سکے گا۔امریکا کے سائنسدانوں کے مطابق عام وائی فائی کی مدد سے عوامی مقامات پر اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کی نشان دہی کی جا سکتی ہے۔
سائنسدانوں نے وائی فائی سگنلز کو سیکیورٹی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے کئی مرتبہ آزمائش کی اور اس کے نتائج 95 فیصد درست رہے۔محققین کا کہنا ہے کہ وائی فائی سسٹم روایتی سکیورٹی سسٹم سے زیادہ معاون ہے کیونکہ اس کی وجہ سے اسکریننگ سسٹم پر آنے والی لاگت ختم ہوجائے گی اور نہ ہی لوگوں کے ذاتی بیگز وغیرہ کو کھول کر چیک کرنا پڑے گا جب کہ اس وقت جو سیکیورٹی اسکریننگ سسٹم استعمال کیا جارہا ہے، اس میں زیادہ اہلکاروں اور آلات کی ضرورت پیش آتی ہے جس سے وقت کا بھی ضیاع ہوتا ہے۔

سیکیورٹی وائی فائی ڈیوائس 2 یا تین اینٹینوں پر مشتمل ہوگی جس کا ایک سگنل اشیاء اور ہتھیار کا جائزہ لے گا جب کہ دوسرا اس حوالے سے نشاندہی کرے گا۔اس سسٹم کے تحت ہتھیار، ایلومینیم، کینز لیپ ٹاپ، بیٹریز اور دیگر اسٹیل اور دھات کی چیزوں کی شناخت کی جاسکتی ہے، ساتھ ہی یہ اس حوالے سے بھی آگاہ کردے گا کہ کسی کے پاس الکوحل، تیزاب یا کوئی بھی کیمیکل والی چیز تو نہیں۔

مزیدخبریں