خانیوال :علی الصبح فائرنگ سے لڑکی قتل،دوسری زخمی

خانیوال :علی الصبح فائرنگ سے لڑکی قتل،دوسری زخمی


خانیوال( 24نیوز )خانیوال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔
خانیوال کے علاقے میں میانچنوں میں دو نوجوان لڑکیوں پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروںنے فائرنگ کردی،ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کردیا
زخمی لڑکی کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل میں منتقل کیا گیا ہے، پولیس تھانہ سٹی میاں چنوں موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردئیے ہیں۔