وفاقی دارالحکومت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور خوفناک واقعہ

وفاقی دارالحکومت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور خوفناک واقعہ


اسلام آباد (24نیوز)  تھانہ مارگلہ کے علاقے میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ سرگودھا کی رہائشی خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف نائن پارک کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع شیلٹن گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی چار مہینوں سے لڑکے کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطے میں تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم خدا بخش نے شیلٹن گیسٹ ہاؤس کے منیجر کی ملی بھگت سے واردات کی جس کے بعد خدا بخش اور منیجر دونوں فرار ہوگئے۔اس سے پہلے بھی تھانہ مارگلہ کی حدود میں اجتماعی زیادتی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شہر اقتدار میں زیادتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس پہلے ایف نائن پارک میں سی ڈی اے ملازمین نے ایک خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔