مندر میں سکول قائم

03:47 PM, 17 Aug, 2018

کراچی( 24نیوز ) تعلیم کسی بھی معاشرے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے ہمارے ملک میں ایسے کتنے ہی گھرانے ہیں جہاں علم کی شمع تو ہے مگر روشنی نہیں لیکن اس ملک میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو نہ صرف تعلیم کو ضروری قرار دیتے ہیں بلکہ اسکے حصول کے لئے کسی سہارے کے منتظر بھی نہیں۔
کراچی کے علاقے جونیجو ٹاون کے ساتھ موجود رحمان کالونی میں واقع ایک بستی ایسی بھی ہے جنہیں معاشرے میں عجیب نظروں سے دیکھا جاتا ہے لیکن من کے اجلے یہ لوگ معاشرے سے ٹھکرائے جانے کے بعد اب تعلیم کے سفر پر گامزن ہیں۔
غیر رسمی سکول میں پڑھنے والے بچوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہم کام پر جاتے تھے لیکن اب سمجھتے ہیں کہ معاشرے میں مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے خوابوں کی تعبیر اسی راستے پر چل کر ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو محبت کا پیغام لئے پاکستان پہنچ گئے
مندر میں بنے اس غیر نصابی مرکز کے اساتذہ کہتے ہیں کہ وہ بچے جو سڑکوں پر بھٹک رہے تھے انکے والدین تعلیم یافتہ نہیں پیشہ ور لوگ ہیں اور اپنے بچوں کو بھی مختلف کاموں پر لگایا ہوا تھا لیکن اب انہیں اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے جس کے لئے تعلیم کا سلسلہ ضروری ہے۔
یہاں پڑھانے والے استاد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب تعلیم کی ممانعت نہیں کرتا کیونکہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے سڑکوں پر رہنے والے بچے ہماری توجہ کے متقاضی ہیں اور معاشرے کو بدلنے کے لیے خود کو بدلنا بھی ضروری ہے۔

مزیدخبریں