خیبر پختونخوا کی زمین خواجہ سراﺅں پر تنگ،ایک اور قتل

خیبر پختونخوا کی زمین خواجہ سراﺅں پر تنگ،ایک اور قتل


پشاور( 24نیوز ) خیبر پختونخوا میں خواجہ سراﺅں پر تشدد اور قتل کے واقعات تھم نہ سکے، پشاور کے علاقے باڑہ گیٹ میں نازو کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا-

خیبر پختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا قتل،2015 سے اب تک 62 خواجہ سراﺅں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا،پشاور میں نازو کو دوستی سے انکار پر ابدی نیند سلا دیا،سفاک قاتلوں نے گولی مارنے کے بعد جسم کے ٹکڑے کر ڈالے۔

 یہ بھی پڑھیں:   و زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حلف اٹھا لیا

حکومت اور سرکاری ادارے ان کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے نام پر صرف دعوے ہی کرتے رہتے ہیں،قاتلوں کو سزا نہ ملنے پر خواجہ سراء عدم تحفظ کا شکارہیں،غیر سرکاری ادارے بلیو وینز کے مطابق ناقص تفتیش اور سزا نہ ملنے پر خواجہ سراﺅں کے قتل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔