کراچی: ایف بی آر اور شاہین ائرلائن کا معاملہ سنگین ہو گیا

کراچی: ایف بی آر اور شاہین ائرلائن کا معاملہ سنگین ہو گیا


  کراچی ( 24نیوز )   ایف بی آر اور شاہین ائیر کا معاملہ سنگین ہوگیا ایف بی آر کی ٹیم نےکراچی میں شاہین ائیر لائن کا دفتر سیل کردیا۔ ایف بی آر نے شاہین ائیرلائن کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 40 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر شاہین ائیرلائن کو حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ایف بی آر کی ٹیم نے کراچی میں شاہین ائیر کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا۔شاہین ائیر لائن کو صرف حج آپریشن کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ شاہین ائیر لائن سول ایوی ایشن کی بھی ڈیڑھ ارب روپے کی نادہندہ ہے۔

سول ایوی ایش پہلے ہی شاہین ائیر لائن کی تمام ملکی اور غیر ملکی فلائٹس کو عدم ادائیگی پر پابندی عائد کرچکی ہے۔شائین ائیر لائن مسافروں سے بیرون ملک 5 ہزار جبکہ اندرون ملک ڈھائی ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ٹیکس لیتی ہے۔ مسافروں سے لیا گیا یہ ٹیکس قومی خزانہ میں جمع نہیں کرایا گیا۔

شازیہ بشیر

Content Writer