عمران خان کی سوچ وفاق کومضبوط کرنا ہے: شاہ محمود قریشی

عمران خان کی سوچ وفاق کومضبوط کرنا ہے: شاہ محمود قریشی


اسلام آباد ( 24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات ہوگئے قوم نے مینڈیٹ دے دیا۔ عمران خان پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں۔ ہمیں جمہوری عمل کی پاسداری کرنی ہوگی۔

اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کودرخواست کی احتجاج آپ کا حق ہے۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے اپوزیشن نے عمران خان کوتقریرکرنے نہیں دی۔ عمران خان کی سوچ میں فیڈریشن کومضبوط کرنا ہے۔شہبازشریف کوکہان لیگ کااحتجاج رکارڈہوگیااب آپ اپنےلوگوں کوکہیں کہ تشریف رکھیں۔ عمران خان کی سوچ پورےایوان کوساتھ لےکرچلنا ہے۔ عمران خان بطوروزیراعظم اپنےآپ کواحتساب کے لیے پیش کرنا چاہ رہےتھے۔ آج ملک میں پانی کی قلت کاسامناہے۔

آج ملک کومعاشی مسائل کابھی سامناہے،اسکی وجہ کون ہے۔ پاکستان کوقرضوں  کےبوجھ تلے دبایاگیاہے۔ اتحادی جماعتوں کےتعاون پران کےشکرگزار ہیں۔ اپوزیشن میں حکومت کی بات سننےکاحوصلہ ہوناچاہیے۔ آئیں سب مل کر ایوان کی پاسداری کاحلف لیں۔  عمران خان کی سوچ وفاق کومضبوط کرناہے۔ عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بنائیں گے۔ تنقیدضرورکریں،مثبت اقدام کی بھی پذیرائی کی جائے۔ تحریک انصاف کی صورت میں ملک کونئی امیدملی ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer