بھارتی وزیردفاع سٹھیا گئے ہیں: شاہ محمود قریشی نے بھارت کی زبردست کلاس لے لی

بھارتی وزیردفاع سٹھیا گئے ہیں: شاہ محمود قریشی نے بھارت کی زبردست کلاس لے لی


مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں کشمیر سیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک بنائے جائیں گے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارت چونک گیا، ایک لمبی لڑائی ہے جو ہمیں ہر محاذ پر لڑنی ہے۔

وزارت خارجہ میں مسئلہ کمشیر پر قائم خصوصی کمیٹی،اجلاس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کشمیر کمیٹی اجلاس میں تمام افراد نے اپنا موقف دیا، کشمیر کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کو بھی نمائندگی دی، مسئلہ کشمیر کو سب سے بڑے فورم پر اٹھایا گیا، 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سلامتی کونسل کا اجلاس حوصلہ افزا ہے، مودی نے نہرو کے بھارت کو دفن کر دیا ہے، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ذمہ دار ہے، بھارتی مخالفت کے باوجود اجلاس ہونا بڑی کامیابی ہے، نہرو اور مودی کے بھارت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سلامتی کونسل کے اجلاس کوبڑی سفارتی فتح قراردےدیا۔ کہتے ہیں کل ہم نے بڑامعرکہ سرکیا ہے۔پاکستان نے بھارت کو سفارتی شکست دی۔دوسری طرف سے شرارت ہونے کاخدشہ ہے۔بھارتی وزیردفاع سٹھیا گئے ہیں۔دنیا کو بتادینا چاہتے ہیں کہ بھارت کی نیت پر شک ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔