پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن


کولمبو (24 نیوز) پاکستان میں عالمی ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہونے لگے، پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والے سری لنکا وفد نےاپنے بورڈ کومثبت رپورٹ جمع کرادی۔ 

سری لنکا کے سیکورٹی وفد نے بورڈ کومثبت رپورٹ پیش کردی۔سری لنکا سیکورٹی وفد نے لاہور اورکراچی میں سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ سیکورٹی وفد نے بہت مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ رابطے میں ہیں۔

ایشلے ڈی سلوا کا مزید کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان بھیجنے کا حتمی فیصلہ حکومت سے مشاورت کے بعدکیا جائے گا۔یاد رہے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ دوٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے، پی سی بی نے سری لنکا سے ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کررکھی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer