خانیوال:پانچ سال قبل قتل ہونیوالے نوجوان کے والدین دربدر


خانیوال (24نیوز)ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں نوجوان محمد عثمان کو 2013 میں محمودالحسن نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کیا، ایف ائی آر تو درج ہوگئی لیکن ملزم کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی نہ ہوئی، والدین انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقتول محمد عثمان کی والدہ کا کہنا ہے کہ قاتل کو مقامی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔ سپریم کورٹ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور مریم نواز تک درخواستیں سے چکے لیکن انصاف نہیں مل رہا، اب ان کی اپنی جان کو خطرات لاحق ہیں۔۔
محمد عثمان کے والدین کے مطابق ان کے بیٹے کو محمودالحسن عرف کالا والا نے قتل کیا، فائرنگ سے دوسرا بیٹا زندگی بھر کے لئے معذور ہوگیا، لیکن اقتدار کے ایوانوں سے انصاف نہیں مل رہا، بیٹے کے قاتل کو گرفتار کیا جائے، والدین نے حکام سے اپیل کر دی۔