آصف شاہ سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تعینات ، سپریم کورٹ کے احکامات

آصف شاہ سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تعینات ، سپریم کورٹ کے احکامات


 کراچی(24نیوز)چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی اچھی نہیں۔ سابق کمشنر کراچی آصف حیدر علی شاہ کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے شہر میں کچرا اب بھی موجود ہے۔ ہم کراچی میں بہتری لائیں گے۔

 چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ آپ کی طرف سے کراچی والوں کے لیے تحفہ ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم معاملات میں زیادہ مداخلت نہیں کریں گے۔

 سندھ حکومت صورتحال کو خود سے بہتر بنائے۔ واٹر کمیشن درست سمت میں جارہا ہے۔ مگر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے استفسار کیا کہ آصف حیدر علی کا نام سنا ہے اچھے افسر ہیں۔ یہ کون ہیں؟ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ آصف حیدر وزیراعلی سندھ کے بہنوئی ہیں اور اچھے افسر ہیں۔

چیف جسٹس نے آصف حیدر علی شاہ کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی گئی۔