گوجرانوالہ: غربت سے تنگ نوجوان کی خود کشی، صدمہ سے 2بھائی جاں بحق


گوجرانوالہ (24 نیوز) نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آنے پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔ خبر سن کر دوبهائی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ تین بھائیوں کی اموات پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق غربت سے تنگ نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا۔ مالی مشکلات نے گوجرانوالہ کے علاقہ شہباز کالونی کے 30سالہ زاہد کو دنیا سے مایوس کر دیا تھا۔ کنپٹی پر گولی چلائی اور زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسما قتل کیس، ملزم نبی کے بیان، پولیس کے مؤقف میں کھلا تضاد

تیس سالہ زاہد کی موت کی خبر ملنے پر 37 سالہ غلام عباس بھائی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ دونوں بڑے بھائیوں کی موت تیسرے بھائی 24 سالہ صدام حسین پر بجلی بن کر گری۔ اور وہ بھی چل بسا۔

تینوں بھائی ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ تین اموات ہونے پر گھر میں کہرام مچا گیا۔ تهانہ سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 30سالہ زاہد نے گهریلو حالات کے باعث خود کشی کی۔ غلام عباس کی ایک بیوی اور تین بیٹیوں سمیت 6 بچے ہیں۔