محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی


 24نیوز: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی۔ شمالی اورمغربی علاقوں میں 22سے28 فروری تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ بارش برسانےوالی مغربی ہوائیں21فروری کو ملک میں داخل ہوں گی۔

  تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں 22سے28 فروری تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، کاغان، مالاکنڈ، پارا چنار، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک بار پھر شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کی بارش برسانے والی لہر 21فروری کو ملک میں داخل ہوگی۔ اس دوران کوئٹہ، قلات، اور ژوب ڈویژن میں شدید برفباری متوقع ہے۔ ڈیرہ غازی خان، لیہ ، بھکر، ملتان، بہاولپور اور میانوالی میں بارش برسے گی۔

راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور ڈویژن میں بھی بارش ہو گی۔ پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہزارہ ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مارچ کے پہلے عشرے میں بھی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔