واٹس ایپ صارفین ہو جائیں ہوشیار، پنجاب حکومت نے اہم انکشاف کر دیا


لاہور (24 نیوز) واٹس ایپ صارفین کے لیے ہائی الرٹ۔  پنجاب میں واٹس ایپ کو ہیک کرنے کا انکشاف، حکومت نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کر دی۔

سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسجنگ ایپ کو پاکستان میں ہیک کرکے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جارہی ہے، جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے۔

اس بار نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں نہ صرف سرکاری محکموں بلکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بُک نے صارفین کیلئے ’ٹُو ڈو لسٹ‘ فیچر متعارف کرا دیا

نوٹیفکیشن پر دی گئی احتیاطی تدابیر کے مطابق بلاک ون کے نام سے ویب سائٹ لنکس اور واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کے واٹس ایپ گروپ ہیک ہوسکتے ہیں۔ وٹس ایپ کو اپگریڈ کرنے کے دوران جو پیغام ملے اسے اپنے 14 دوستوں اور سات واٹس ایپ گروپ میں بھیجیں جس کے بعد آپ کی ایپ اپ گریڈ ہوگی۔ اس سے پہلے وٹس ایپ پر مختلف قرعہ اندازی کے ہونے والے لنکس بھی نہ کھولنے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق ہیکرز وٹس ایپ پر بلاک ون کے نام سے لنک بھیج کر صارفین کی انفارمیشن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔