گیس بحران کی اصل وجہ سامنے آگئی

گیس بحران کی اصل وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد(24نیوز) آئل مافیاکوفائدہ پہنچانے کیلئے قومی خزانے کواربوں روپے کا دھچکا لگا دیا گیا۔ سستی گیس کے بجائے فرنس آئل اورڈیزل سے بجلی پیداکی جاتی رہی،مہنگی بجلی کی پیداوار کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑے گا، ٹوئنٹی فورنیوزتمام حقائق سامنے لے آیا۔

 گیس کا بحران کیوں پیداکیاگیا وجہ سامنے آگئی۔ بجلی گھروں نے آئل مافیا کوفائدہ پہچانے کے لیے قومی خزانے کو اربوں روپے کاچونا لگادیا۔ بجلی کی پیداوارسستی مقامی گیس اورایل این جی کے بجائے مہنگے ترین ڈیزل اورفرنس آئل پرکی گئی،نیپرا کی دستاویزات نے بھانڈاپھوڑدیا ۔ 

ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت5روپے7پیسے فی یونٹ رہی۔ مقامی گیس پربھی پیداوارکاخرچ 5 روپے تک رہا،لیکن بجلی کی پیداواری کمپنیوں کوسستا ایندھن اچھا نہ لگا۔۔پابندی کے باوجود گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 23 ارب روپے کی بجلی پیدا کی گئی ، فرنس آئل سے بجلی پر لاگت 13 روپے فی یونٹ ،ڈیزل سے 18 روپے اور کوئلے سے 7 روپے فی یونٹ تک بجلی پیدا کی گئی۔

قومی خزانے کو تو چونا لگا ہی، مہنگے ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کا خمیازہ بھگتنے کی باری ہے اب عوام کی نیپرا نے منظوری دی تو 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ صارفین پرمنتقل ہوجائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔