بھارتی سپورٹس چینلز پر پی ایس ایل کی نشریات روک دی گئی

بھارتی سپورٹس چینلز پر پی ایس ایل کی نشریات روک دی گئی


نئی دہلی(24نیوز)پلوامہ حملے کے بعد بھارتی سپورٹس چینلز کو پی ایس ایل کے میچ دکھانے سے روک دیا، کرکٹ کلب آف انڈیا سے عمران خان کی تصویر ہٹوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی انتہا پسندی نے اب کھیلوں میں بھی مداخلت شروع کردی ،پلوامہ حملہ کے بعد بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا،  پاکستان سے منسوب ہر شے کے درپے ہو گئی بھارت نے اپنے عوام سے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا حق بھی چھین لیا،   بھارتی حکومت نے اندرون ملک پی ایس ایل میچز دیکھانے پر پابندی لگا دی۔

بھارتی میڈیا کا  کہناتھا کہ مودی حکومت دباؤ  کا شکار ہر جس پر  براڈ کاسٹر کو پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کرنا پڑا، کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں کرکٹر عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔

واضح رہےبھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر کار بم دھماکا ضلع پلوامہ میں سری نگرجموں ہائی وے پر لٹھ پورا کے مقام پر ہوا تھا، دھماکے میں 45 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئےتھے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER