لاہور قلندرز میں بڑی تبدیلی،اے بی ڈویلیئرز کپتان

لاہور قلندرز میں بڑی تبدیلی،اے بی ڈویلیئرز کپتان


دبئی(24نیوز) لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کو سونپ دی گئی، کپتان محمدحفیظ کی عدم موجودگی کے باعث  ڈویلیئرز کو کپتان بنایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی قیادت محمدحفیظ کی عدم موجودگی کے باعث اے بی ڈویلیئرز کو سونپ دی گئی،  کپتان محمد حفیظ انجرڈ ہیں جس کے باعث آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں اے بی ڈویلیئرز قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

 گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران محمد حفیظ کے انگوٹھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے اور ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے بلے باز اے بی ڈویلیئرز ٹیم کی قیادت کریں گے،اے بی ڈویلیئرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل فور ایڈیشن بنیں گے۔