پلوامہ حملہ: بھارت کا داؤخود اس پر اُلٹ سکتا ہے، امریکی صحافی

پلوامہ حملہ: بھارت کا داؤخود اس پر اُلٹ سکتا ہے، امریکی صحافی


(24 نیوز) پلوامہ کے بعد بھارت کا داؤخود اس پر اُلٹ سکتا ہے۔ پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگائے گئے ، دنیا کی تو جہ ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں موجود 7لاکھ فوج اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہوسکتی ہے ۔

بھارت پلوامہ واقعے سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے گا ۔ اگرچہ کہ دنیا ابھی اس واقعے کی حکمت عملی کو سمجھنے کی کوشش کررہی ہے مگر اس واقعے کی گونج مُستقبل میں دور تک سنائی دیتی نظر آتی ہے۔یہ بات گلوبل ریسرچ میں چھپنے والےایک مضمون میں کہی گئی ہے ۔ جسے ماسکومیں مُقیم امریکی صحافی اینڈریو کوری بکو نے تحریر کیا ہے۔

مضمون میں کہاگیا مودی پلوامہ واقعے کو ماضی کے واقعات کی طرح اندرونی اور عالمی سطع پر پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جس کا مقصد پاکستان پر عالمی پابندیاں لگوانا ہے  مگر یہ واقعہ ایک طرف کشمیر میں پہلے سے موجود تقسیم کو بڑھائے گا دوسری طرف بھارت کو ایک کمزور ریاست کے طور پر دکھائے گا ۔ 

مضمون لکھنے والے صحافی کے مطابق پاکستان پرالزامات تو لگائے گئے مگربغیر کسی ثبوت کےجب کہ بھارتی فوج کے کانوائے سے بس ٹکرانے والا نوجوان مقامی کشمیری ہے۔ جو اپنے اردگرد ہونے والے واقعات سے متاثرتھا۔ مضمون کے مطابق مودی حکومت کی موجودہ حکمت عملی مسلہ کشمیر کو عالمی سطع پر مزید اُجاگر کرنے کا سبب بن سکتی ہے اور دنیا کی توجہ ایک بارپھر مقبو ضہ کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں موجود فوج اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف ہوسکتی ہے.

Malik Sultan Awan

Content Writer