پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عدالت میں پیش

پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عدالت میں پیش


اسلام آباد (24نیوز) پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملے اورایس ایس پی تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عدالت میں پیش ہو گئے، اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے پیش ہوئے ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پولیس کو تینوں ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملے ، ایس ایس پی تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عدالت میں پیش ہوئے،اسد عمر، شیریں مزاری اور عارف علوی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے پیش ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے پولیس کو تینوں ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

 ایک، ایک لاکھ روپے کے، مچلکے جمع کرانے کا حکم 23جنوری کوتینوں ملزمان کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم، تینوں ملزمان اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش ہوئے۔