ملتان سلطانز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے سکول کے طالبعلم بھی تیار

ملتان سلطانز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے سکول کے طالبعلم بھی تیار


ملتان (24نیوز) پی ایس ایل کی آمد آمد، ملتان سلطانز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے سکول کے بچے بھی تیار، طلباء بھی ملتان سلطانز کی جیت کے لیے پرعزم ہیں،طلباءکرکٹ کھیل کر خود بھی انجوائے کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے نعرے لگاتے طلبہ نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کی طرح چھکے چوکے مارتے ہوئے گراؤنڈ میں دھوم مچادی۔ انہوں نے سٹی نیوز نیٹ ورک اور ملتان سلطانز کی میڈیا پارٹنر شپ کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اس بار وہ ملتان سلطالز کو سپورٹ کرنے کے لئے گراؤنڈ میں میچ دیکھنے جائیں گے اور اپنی ٹیم کو جتوا کر ہی واپس آئیں گے۔ طلبہ نے اس بار ملتان کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا عزم کیا ہے۔