عوامی تحریک نے پارٹی کا نیا گانا تیار کر لیا

عوامی تحریک نے پارٹی کا نیا گانا تیار کر لیا


لاہور (24نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خواہش پر جلسے کیلئے نیا ترانہ تیار کیا گیا جس میں شہدائے ماڈل ٹاؤن، معصوم زینب کیلئے انصاف کا تقاضا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت آج تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف مال روڈ پر احتجاجی جلسہ کریں گے، اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، جلسے کیلئے نیا ترانہ ڈی جے ولی سنزاور شاعر قیصرندیم گڈو نے تیار کیا۔ ترانے میں شہدائے ماڈل ٹائون اور قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم زینب کیلئے انصاف کا تقاضا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی جلسہ دو سیشنز میں تقسیم کیا گیا پہلے سیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور دوسرے سیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔