سانحہ قصور: زینب کو آغوا کرنے والے ملزم کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

سانحہ قصور: زینب کو آغوا کرنے والے ملزم کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی


قصور (24نیوز)  کم سن  زینب  قتل کیس میں ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ بچی ممکنہ طور پر قاتل کو جانتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی اداروں کو قصور میں کم سن  زینب  کے علاقے سے ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے، مقتولہ  زینب  نے فراکاور لانگ شوز پہنے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں شلوار قمیض اور کوٹ پہنا شخص  زینب  کو اپنی طرف آنے کا اشارہ کرتا ہے تو بچی اس کی طرف جاتی ہے۔سب سے پہلی سی سی ٹی وی ویڈیو میں نظر والا شخص جیسے ہی گلی میں داخل ہوا تو  زینب  بھاگ کر اس کی طرف چلی گئی۔

فوٹیج سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ  زینب  اس شخص سے واقف تھی،اس سے قبل اسی شخص کی گلی میں مشکوک انداز میں چکر لگاتے ہوئے فوٹیج بھی سامنے آچکی لے

ویڈیو دیکھیں: